Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایک اورٹرین حادثہ، 12مسافر جاں بحق

ویب ڈیسک جمعرات 11 جولائی 2019
ایک اورٹرین حادثہ، 12مسافر جاں بحق

رحیم یار خان… لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر ایکسپریس ولہار اسٹیشن پر کھڑی ہوئی مال گاڑی سے ٹکرائی۔

حادثے کے مقام پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ پہنچ گیا جو امدادی کاموں میں مصروف ہے۔حادثہ میں ٹرین کی متعدد بوگیاں بھی متاثر ہوئیں ہیں جبکہ ٹرین کا انجن مکمل طور تباہ ہو گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی 3 سے 4 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ 6 سے 7 بوگیوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

اے ایس پی صادق آ باد کا کہنا ہے کہ کچھ لاشیں ٹرین میں پھنسی ہوئی ہیں۔ لاشیں نکالنے کے لیے ہائیدرو لک کٹر منگوایا جارہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنیکی دھمکی دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سڑکیں ٹوٹی ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نماز پڑھ رہی تھی کہ ایسا لگا طوفان آ گیا، ٹرین اتنی زور سے ٹکرائی کے آ نکھوں کے آ گے اندھیرا چھا گیا۔

مسافر نے دعویٰ کیا ٹریک کا کانٹا نہ بدلنے کے باعث حادثہ پیش آ یا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے، لگتا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر یا کانٹا بدلنے والے کی غلطی سے یہ سانحہ رونما ہوا۔

(211 بار دیکھا گیا)

تبصرے