Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آج کی ٹرانسپورٹ ہڑتال موخر

ویب ڈیسک بدھ 10 جولائی 2019
آج کی ٹرانسپورٹ ہڑتال موخر

کراچی … پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی درخواست پر آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج (بدھ) 10 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کو موخر کردیا ہے۔

منگل کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ،رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان،خرم شیر زمان،جمال صدیقی اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے ،جس کے بعد آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ہڑتال کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کادورہ کراچی اہمیت کا حامل

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ارشاد بخاری کا مشکور ہوں کہ میری درخواست پر انہوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر ہڑتال موخر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر ارشاد بخاری نے کہا کہ شہرکے وسیع تر مفاد کومدنظررکھتے ہوئے اپنی ہڑتال دس دن کے لئے مؤخرکرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

(210 بار دیکھا گیا)

تبصرے