Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 17  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ورلڈ کپ کاادھورا سیمی فائنل آج پھر کھیلا جائیگا

قومی نیوز بدھ 10 جولائی 2019
ورلڈ کپ کاادھورا سیمی فائنل آج پھر کھیلا جائیگا

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے بعد میچ کو آج مکمل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ اپنی ادھوری اننگز 211 رنز 5 کھلاڑی آو¿ٹ پر آج پھر سے شروع کرے گی اور بقیہ 3.5 اوورز کا میچ مکمل ہوگا جس کے بعد بھارت ہدف کا تعاقب کرے گا۔

نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا

یہ بھی پڑھیں : انوشکا شرما ’چوکے‘ سے لاعلم، ویڈیو وائرل

متبادل دن میں بھی میچ نہ ہونے کی صورت میں بھارت پوائنٹس ٹیبل سرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گا۔

روس ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں ۔ بارش کے باعث میچ کے لیے اگلا روز بھی متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے

آج بھی میچ نہ ہونے کی صورت پر بھارت پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی چیئرمین نے ’’اعمال نامے‘‘ طلب کرلئے

ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔

(581 بار دیکھا گیا)

تبصرے