Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 11 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دودھ کے ریٹیلرز ڈیری فارمرز کی ہڑتال سے لاتعلق

قومی نیوز بدھ 10 جولائی 2019
دودھ کے ریٹیلرز ڈیری فارمرز کی ہڑتال سے لاتعلق

کراچی… دودھ کے خوردہ فروشوں نے ہول سیلرز کی جانب سے 11 جولائی کو دی جانے والی ہڑتال کی کال اور دودھ کی فروخت بند رکھنے کے فیصلے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

خوردہ فروشوں کی نمائندہ انجمن آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس حافظ نثار کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خوردہ فروشوں نے ہول سیلرز اور ڈیری فارمرز کی جانب سے اعلان کردہ غیر سرکاری اضافی نرخ مسترد کرتے ہوئے سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی کہ ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کی جانب سے مقرر کردہ غیرقانونی نرخ پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا اور شہر بھر میں تازہ دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت بلاتعطل جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سوئس بنکوں میں پاکستانی کی رقوم34فیصد کم

ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کی ہڑتال کے روز 11 جولائی کو بھی شہر بھر میں دودھ حسب معمول فروخت کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہڑتال کو ناکام بنانے کی بھی پیش بندی کی گئی۔شرکا ء نے فیصلہ کیا کہ اگر ہول سیلرز دکانوں کو دودھ سپلائی نہیں کریں گے تو ریٹیلرز اوپن مارکیٹ سے دودھ خرید کر شہریوں کو فراہم کریں گے۔

(324 بار دیکھا گیا)

تبصرے