Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فردوس عاشق صحت یاب،ذمہ داریاں سنبھال لیں

قومی نیوز بدھ 10 جولائی 2019
فردوس عاشق صحت یاب،ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آ باد…ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دانت کی دوائی کھانے پر ری ایکشن ہوا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیاگیاہے جہاں طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت بحال ہو گئی۔

دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔

وزیر اعظم نے معاون خصوصی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلدستہ بھی بھجوایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آرافسران ٹیکس چوروں کے سہولت کار

بعدازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی صحت یابی کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ (آ ج) بدھ سے اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی شروع کر دوں گی۔

منگل کی شب اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ الحمد اللہ صحت یاب ہوں‘ آ پ سب کی دعائوں اور نیک تمنائوں کے ڈھیروں پیغامات کا شکریہ۔

(241 بار دیکھا گیا)

تبصرے