Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 16 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

افغان طالبان خواتین کو حقوق دینے پر رضامند

قومی نیوز بدھ 10 جولائی 2019
افغان طالبان خواتین کو حقوق دینے پر رضامند

دوحا …افغان طالبان دو حا میں ہونے والی انٹرا افغان امن کانفرنس میں خواتین کو حقوق دینے اور تشد د میں کمی پر راضی ہوگئے ہیں ، انٹرا افغان کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ ہمسایہ ممالک سے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی گئی اور اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل، اسلامی کانفرنس، یورپی یونین اور افغانستان کے ہمسایہ ملکوں سے بھی استدعا کی گئی کہ وہ ماسکو اور دوحہ کانفرنس کی حمایت کریں۔

دوحہ میں دو روزہ انٹرا افغان امن کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ شہری حقوق کی تنظیموں کے ساتھ اپنے اجلاس میں افغان طالبان نے تشدد میں کمی لانے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دوحاڈائیلاگ ، بدترین دشمن بھی ساتھ بیٹھ گئے

دوحہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بنیادی ڈھانچے، مثال کے طور پر اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے گا اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی لائے جائے گی۔

تاہم اس دستاویز میں یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اہداف کب تک حاصل کیے جائیں گے۔

(98 بار دیکھا گیا)

تبصرے