Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، اسرائیل میںپرتشدد مظاہرے جاری

قومی نیوز منگل 09 جولائی 2019
سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، اسرائیل میںپرتشدد مظاہرے جاری

کراچی …اسرائیل میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام یہودی نوجوان کی ہلاکت کے خلاف پیر کے روز بھی مظاہرے جاری رہے ، ایتھوپین نسل کی سیکڑوں سیاہ فام یہودی خواتین نے تل ابیب میں احتجاجی ریلی نکالی ، احتجاجی خواتین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر درج تھا’’ماں مجھے اگلا شکار مت بننے دو ، اسرائیلی ریاست سن لو ، سیاہ فام ہونا گناہ نہیں ‘‘

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیاہ فام بچے بھی اسرائیلی ہیں ، ہم اپنے بچوں کے قتل پر خاموش نہیں رہیں گے ،ایک احتجاجی خاتون کا کہنا تھا کہ اگر میرا بچہ باہرنہیں نکل سکتا، اگر وہ زندہ واپس نہیں آ تا، ایسے میں کوئی بھی ماں خاموش نہیں رہے گی

یہ بھی پڑھیں : ڈائٹ مشروبات سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

مظاہرین کو پرتشدد نہ کہا جائے، میں اپنا خون بہانے کیلئے تیار ہوں، میں اپنی جان دینے کیلئے بھی تیار ہوں، واضح رہے کہ اسرائیل میں سفید فام پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ،گزشتہ دنوں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے کئی گاڑیاں جلادی تھیں جبکہ ملک بھر میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

(832 بار دیکھا گیا)

تبصرے