Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام،ہڑتال ہوئی نہیں کرائے بڑھ گئے

ویب ڈیسک منگل 09 جولائی 2019
ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام،ہڑتال ہوئی نہیں کرائے بڑھ گئے

کراچی…ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمت مہنگی ہونے کو جواز بناتے ہوئے بسوں، کوچز اور منی بسز کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران سی این جی کی قیمت میں بھاری اضافے کے باوجود سندھ حکومت نے کرایوں میں گزشتہ 8 سال سے اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت 5 مرتبہ اضافہ کرچکی ہے۔

شہر کے ٹرانسپورٹرز کی اہم تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ متعدد دیگر ایسوسی ایشن نے خودساختہ کرایوں میں اضافہ کیا اور ٹرانسپورٹرز برادری صوبائی حکومت کو کرایوں میں اضافہ کرنے کے لیے 10 جولائی کو شہر میں ہڑتال کریں گے۔

مسافروں کے مطابق صفورہ چوک سے صدر جانے والی 11 سی بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیافورایل،چھ نمبر،ڈبلیو 11 ،سمیت تمام بسوں اور منی بسوں کے کرائے میں اضافہ کیا گیا کنڈیکٹروں سے صوبائی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی کاپی طلب کرنے کے سوال کے جواب میں مسافروں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسا کوئی نوٹیفکیشن نہیں بلکہ کنڈکٹر بس اونرز ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر ہمیں دکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایمنسٹی اسکیم میں 5 ہزار افراد نے اپلائی کردیا

دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹر اتحاد (کے ٹی آئی) کے صدر ارشاد بخاری نے بتایا کہ انہوں نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا ہے بلکہ 10 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ چند ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ کردیا ہے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت سید ارشاد حسین شاہ بخاری منعقد ہوا۔

جس میں اتحاد میں شامل تنظیموں کے علاوہ سندھ اونرز ایسوس ایشن سندھ ، ایئر کنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن، سندھ وین اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے سی این جی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ، موٹر وہیکل ٹیکس اور پرمٹ کی فیس میں اضافے کے خلاف کل کراچی اور اندرونِ سندھ بسیں، منی بسیں، کوچز، وین ہڑتال کریں گی۔ فیصلہ کیا گیا کہ کل شام 4 بجے گاڑیاں گورنر ہائوس کے سامنے لا کر کھڑی کی جائیں گی۔

(159 بار دیکھا گیا)

تبصرے