Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ارکان سندھ اسمبلی بھی مالدارنکلے

قومی نیوز منگل 09 جولائی 2019
ارکان سندھ اسمبلی بھی مالدارنکلے

کراچی… سندھ اسمبلی کے ارکان کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فریال تالپورکے پاس 3 گاڑیاں ہیں، جن کی مالیت 1 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس ایک گاڑی ہے، جس کی مالیت 18 لاکھ 75 ہزار ہے۔مرادعلی شاہ کے اہل خانہ کے نام 15 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر ہیں، البتہ مرادعلی شاہ نے تمام گاڑیوں کی مالیت ظاہرنہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول امیر، مراد سعید غریب ترین رکن اسمبلی

مراد علی شاہ کی دو گاڑیوں کی مالیت ایک کروڑ 44 لاکھ ہے۔آصف زرداری کی بہن عذرا فضل کے پاس 3 ٹریکٹراور 4 گاڑیاں ہیں۔ عذرا فضل پیچوہوکی گاڑیوں کی مالیت 90 لاکھ 14ہزار500 روپے ہے۔

سعید غنی کے پاس ایک گاڑی ہے، جس کی مالیت52لاکھ 57ہزارہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کے پاس 2گاڑیاں ہیں، جن کی مالیت 67لاکھ 91ہزارہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواجہ اظہارکے پاس 2گاڑیاں ہیں، ایک گاڑی اہلیہ کے نام ہے، خواجہ اظہار کی اہلیہ کے نام گاڑی کی مالیت 7لاکھ 94ہزارہے، جب کہ خواجہ اظہارکی ذاتی گاڑی کی مالیت 25لاکھ ہے۔

(223 بار دیکھا گیا)

تبصرے