Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ویڈیواسکینڈل ،ناصربٹ نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک منگل 09 جولائی 2019
ویڈیواسکینڈل ،ناصربٹ نے خاموشی توڑ دی

لندن… احتساب عدالت کے معزز جج ارشد ملک کی ویڈیو ریکارڈ کرانے والے مرکزی کردار ناصر بٹ نے خاموشی توڑ دی‘ مقامی اخبار سے گفتگو میں تحقیقاتی کمیشن کے طلب کرنے پر حاضر ہونے کی پیشکش کردی‘ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ کو لندن میں اس معاملے پر پریس کانفرنس کرنے کی ہدایت کردی ہے

تاہم اس سے قبل وہ میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کرتے رہے ہیں اور لیگی قیادت بھی اس سے ڈائریکٹ رابطے کے بجائے تیسرے چینل کے ذریعے رابطے میں ہیں‘ تاہم مقامی اردو روز نامے سے گفتگو میں انہوںنے مزید کہا کہ ویڈیو کا صرف کچھ حصہ میڈیا میں لایا گیاہے‘ باقی حصہ زیادہ سنگین ہے‘ حکومت کو بھی پتہ ہے کہ ویڈیو حقیقت پر مبنی ہے

یہ بھی پڑھیں : بی ایل اے پر پابندی سے بھارت کوجھٹکا

حکومت کو پتہ ہے کہ اگر ویڈیو کی فرانزک جانچ کرائی گئی یاجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا‘ ان کا کہنا تھا کہ ان پر جن مقدمات کا حوالہ دیاجارہا ہے‘ وہ 1984 ء سے 1996 ء کے دوران سیاسی مخالفین نے قائم کئے‘ ان کیسز میں بری ہوچکا ہوں‘ برطانوی اخبار دی سن میں اپنے خلاف اسٹوری پر ان کاکہنا تھا کہ اس اشاعت پر برطانوی اخبار کو عدالت میں لے گیا تھا‘ جس کی تحریری معافی اب بھی میرے پاس موجود ہے۔

(234 بار دیکھا گیا)

تبصرے