Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان کا دورہ امریکا، پرجوش استقبال کی تیاریاں

ویب ڈیسک منگل 09 جولائی 2019
عمران خان کا دورہ امریکا، پرجوش استقبال کی تیاریاں

نیویارک …وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کیلئے پی ٹی آئی کے حامی متحرک ہوگئے ہیں اور عمران خان کے پرجوش استقبال کی تیاریاں جاری ہیں تاہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صلاح و مشورے اور احتجاج پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق پی ٹی آئی کے حامیوں نے وزیراعظم عمران خان کا پرجوش استقبال کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن میں استقبال کے لئے کینیڈا سے بھی بعض پاکستانی آ ئیں گے۔

شمالی امریکا میں پی ٹی آ ئی کی بانی رکن عاصمہ باجوہ کینیڈا اور بعض امریکی ریاستوں میں عمران خان کے حامیوں سے رابطوں میں مصروف ہیں۔ نیویارک میں پی ٹی آ ئی کا دفتر قائم کرنے و الے بزنس مین عمران اگرا نے اپنے قائد عمران خان کا واشنگٹن پہنچ کر والہانہ استقبال کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ تھانہ بن گیا،پہلی بار10سارجنٹ طلب

ادھر پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور عمران حکومت سے ناراض بعض پاکستانی واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بارے میں رابطوں اور صلاح مشوروں میں مصروف ہیں۔

امریکا میں فی الوقت عمران خان کے حامی زیادہ متحرک ہیں اور امریکا کے پاکستانیوں میں عمران خان زیادہ مقبول ہیں۔

ادھر عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے خلاف ماضی کی طرح بھارتی لابی ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے۔ امریکا کے سیاسی نظام میں ہر سطح پر بھارتی نژاد امریکی اور بھارتی لابی بہت مضبوط، متحرک اور موثر ہو چکی ہے۔

(160 بار دیکھا گیا)

تبصرے