Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کوہلی گیارہ سال بعد تاریخ دھرانے کیلئے پرعزم

ویب ڈیسک منگل 09 جولائی 2019
کوہلی گیارہ سال بعد تاریخ دھرانے کیلئے پرعزم

مانچسٹر … 11 سال قبل 2008 کے انڈر19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کی کین ولیمسن نے کی تھی اور میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی اور پھر فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کوہلی وہی تاریخ دہرانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اگر موجود فارم کی بات کی جائے تو بھارتی ٹیم اس وقت شاندار فارم میں ہے اور خصوصاً اوپنر روہت شرما اس وقت نیوزی لینڈ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوں گے جو اب تک ایونٹ میں ریکارڈ پانچ سنچریاں اور 647 رنزاسکور کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرا ون ڈے کھیلیں گے

بھارت کے لوکیش راہول اور ویرات کوہلی بھی اچھی فارم میں ہیں البتہ بھارتی ٹیم کے لیے لمحہ فکریہ مڈل آ رڈر بیٹنگ ہے جس کی اب تک کسی بھی میچ میں سخت آ زمائش نہیں ہوئی اور اہم موقع پر ٹاپ آ رڈر فلاپ ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم مشکل میں پھنس سکتی ہے۔

(586 بار دیکھا گیا)

تبصرے