Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آسان شکار،ہیلمٹ کے نام پر پیداگری مہم

قومی نیوز منگل 09 جولائی 2019
آسان شکار،ہیلمٹ کے نام پر پیداگری مہم

کراچی … ’’ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں‘‘ کے عنوان سے جاری مہم کے نام پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہریوں کا سفر کرنا دوبھر کردیا۔ موٹر سائیکل سوار آسان ہدف بن گئے‘ مہم کی آڑ میں رشوت خوری عروج پر پہنچ گئی‘ 5 روز میں 10707 چالان‘ 16050 افراد پر جرمانے‘ 7364 بائیکس ضبط کرلی گئیں جبکہ ڈرا دھمکاکر رشوت بٹورنے کا سلسلہ الگ جاری ہے۔

کئی افسران نے مہنگے داموں ہیلمٹ فروخت کرنے کے لئے اسٹالز لگوادیئے‘ شہریوں میں پیداگیری کے خلاف اشتعال پھیل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ غریب کی سواری ہے‘ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے‘ ٹریفک پولیس کی مہم نے سفر کرنا بھی دوبھر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امید کے سہارے پاکستان نئے سفر کیلئے تیار

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کے بعد قربانی کی عید سے قبل قربانی کے لئے ٹریفک پولیس نے رکشے والوں کو بھی گرفت میں لانے کی تیاری کرلی ہے۔ ا س مقصد کے لئے ٹریفک حکام میٹر نہ ہونے‘ رکشہ ڈرائیور کے لائسنس‘ رکشہ کی فٹنس اور رکشہ میں اضافی سواری بٹھانے کے نام پر کریک ڈائون شروع کرنے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ صرف 25 فیصد رہ گئی ہے۔ بسوں کے بجائے‘ رکشوں‘ ٹیکسی اور موٹر سائیکل سواروں کی بھرمار ہے۔

ایک اندازے کے مطابق زیادہ ہلاکتیں ہیلمٹ نہ ہونے سے نہیں بلکہ ہیوی گاڑیوں کی شہر میں آمد اور بسوں کے ٹوکن سسٹم کی وجہ سے ہونے والی تیز رفتاری کے سبب ہوتی ہیں جس کی زد میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ بہتر کی جائے تاکہ انہیں بائیکس کا استعمال ہی نہ کرنا پڑے۔

(254 بار دیکھا گیا)

تبصرے