Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان میں دنیا کے بلند ترین مقام پرسائیکل ریس

ویب ڈیسک پیر 08 جولائی 2019
پاکستان میں دنیا کے بلند ترین مقام پرسائیکل ریس

خنجراب …پاکستان میں ٹور ڈی خنجراب نامی سائیکل ریس دنیا کی مشکل ترین ریس ہے۔ اس میں برف سے اٹی پہاڑی چوٹیوں کے بیچ و بیچ راستہ آگے بڑھتا ہے اور اس ریس کا اختتامی نکتہ سطح سمندر سے پانچ ہزار میٹر بلندی پر ہے۔

دنیا کی چھت‘ کے نعرے کے ساتھ اس ریس کو دنیا بھر کے لیے سائیکلسٹس کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹور ڈی خنجراب کا نام مشہور زمانہ ٹور ڈی فرانس سے ماخوذ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی ہے

گو کہ یہ سائیکل ریس ابھی دنیا میں اتنی معروف نہیں، تاہم خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ریس سائیکل سواروں کو ایک بالکل مختلف تجربے سے گزارنے کی اہلیت کی حامل ہے۔

جون کے آخری ہفتے میں اختتام پذیر ہونے والی اس سائیکل ریس کا اس برس دوسرا ایڈیشن تھا۔ اس میں قریب 88 سائیکل سواروں نے شرکت کی، جن میں افغانستان اور سری لنکا کی دو ٹیموں کے علاوہ سوئٹزرلینڈ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے سائیکل سوار بھی شامل تھے، مگر مقررہ وقت میں نصف سے بھی کم سائیکل سوار یہ راستہ عبور کر پائے۔

(361 بار دیکھا گیا)

تبصرے