Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جاپان اور سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ کے مالک

ویب ڈیسک پیر 08 جولائی 2019
جاپان اور سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ کے مالک

واشنگٹن…ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں طاقتور ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے، دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کا اعزاز جاپان اور سنگاپور کے نام ، دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا، فن لینڈ اور جرمنی شامل، بھارت کا 86 پاکستان کا 106 نمبر ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جو طاقت ور پاسپورٹ رکھتے ہیں اور ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے کئی ممالک میں ویزہ فری کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سنگاپور اول نمبر پر براجمان ہے جب کہ جاپان بھی اس کے ہمراہ اول نمبر ہے، دونوں ممالک کیلئے 189 ممالک نے ویزہ فری کی پالیسی اپنائی ہے۔ جرمنی ایک درجہ تنزلی کے بعد فن لینڈ اور جنوبی کوریا کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرد ترین ریاست الاسکا بھی ہیٹ ویو سے متاثر

اسی طرح ڈنمارک اور اٹلی تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو فرانس ، اسپین اور سویڈن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کا نمبر 86 واں ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں مزید نیچے چلا گیا اور اس سال 106 ویں نمبر پر ہے جس کے بعد بالترتیب شام، عراق اور افغانستان کا نمبر آ تا ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کو سفر کی آ زادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی ان ممالک کاپاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لیے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔

(447 بار دیکھا گیا)

تبصرے