Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم نواز نے ٹول ٹیکس نہ دیا

ویب ڈیسک پیر 08 جولائی 2019
مریم نواز نے ٹول ٹیکس نہ دیا

لاہور…مریم نواز کی گاڑی موٹروے پر ٹول ٹیکس دئیے بغیر گزر گئی،مریم نواز کے قافلے میں شامل افراد نے موٹر وے ٹول پلازہ پر ہنگامہ آرائی کی بھی کوشش کی،موٹرویز پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے قافلے کو جانے دیا گیا،ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں دنیا کے بلند ترین مقام پرسائیکل ریس

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہالیگی رہنما کو ٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا،انہیں آج جرمانے کا بل بھیج دوں گا۔قانون سب کیلئے برابر ہے ، کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کرسکتے ،فوٹیج کی مدد سے لوگوں کی شناخت ہوگئی،کار سرکار میں مداخلت پر بھی کارروائی ہوگی۔

مریم نواز کے گھر سے سابق وزیر اعظم کی گاڑی برآمد ہوئی، گاڑی کا غیر قانونی استعمال ہوا،انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ان کی بادشاہت ختم ہوچکی،میں بطور ایم این اے بھی ٹیکس دیتا رہا ہوں۔

(214 بار دیکھا گیا)

تبصرے