Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پوزیشن تبدیل،بھارت کو آسان ٹیم مل گئی

ویب ڈیسک پیر 08 جولائی 2019
پوزیشن تبدیل،بھارت کو آسان ٹیم مل گئی

لندن … ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آ خری گروپ میچ میں ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن آ سٹریلیا کی اپ سیٹ شکست نے سیمی فائنل کی لائن اپ کو تبدیل کردیا۔ بھارت کا سیمی فائنل نیوزی لینڈ سے اولڈ ٹریفورڈمیں منگل کو ہوگا۔ ورلڈ کپ کے آ خری گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے آ سٹریلیا کو دس رنز سے شکست دی۔

بھارت پہلے رائونڈ میں 7 میچز کی فتح کی بدولت پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ کیویز چوتھے نمبر پر رہے۔ نیوزی لینڈ 9 میچز میں سے 5میں کامیاب، 3 میں ناکام اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، اس طرح پوائنٹس ٹیبل میں اس کے 11 پوائنٹ بننے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی حتمی ٹیم کا اعلان

ایجبسٹن برمنگھم میں ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آ سٹریلیا کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے جمعرات 11 جولائی کو ہو گا، آ سٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر جبکہ ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ 12 پوائنٹس کی بدولت تیسرے نمبر پرموجود ہے۔ آ ئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں سیمی فائنلز کے ٹکٹ فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

(434 بار دیکھا گیا)

تبصرے