Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایف بی آرافسران ٹیکس چوروں کے سہولت کار

ویب ڈیسک پیر 08 جولائی 2019
ایف بی آرافسران ٹیکس چوروں کے سہولت کار

کراچی… ٹیکس وصولیوں پر مامور ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو ) کے افسران ا ور اہلکاروں نے حکومت کی ٹیکس چوریوں اور خفیہ اثاثوں کے بارے میں سخت پالیسیاں متعارف ہوتے ہی ٹیکس ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خوف کو کیش کرانے کا کام شروع کردیا‘ افسران ٹیکس چوروں کے سہولت کاربن گئے‘ نان فائلرز کو بچنے کا راسۃ دکھانے لگے

اس کام کے عوض مال بنانے لگے‘ موٹی موٹی فیس کے عوض ملک کے کئی ریجنل ٹیکس آفیسز (آر ٹی او)اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹس کے افسران اور اہلکاروں نے پرائیویٹ کنسلٹنسی خدمات کے ذریعے ٹیکس بچانے کے راستے دکھانے اور اثاثوں کو قانونی بنانے کے گر سکھانے شروع کردیے‘ ریٹائرڈ افسران اور وکلاء کی طرح حاضر سروس افسران نے بھی اضافی آمدنی کیلئے سابق افسران اور وکلاء کے ایسی قانونی خدمات کی فراہمی کیلئے قائم کردہ ٹیکس کنسلٹنسی مراکز میں بیٹھنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : چینی باشندے کتوں کی 10ہزار ڈشز چٹ کرگئے
ذرائع کے مطابق کئی افسران نے خوفزدہ نان فائلرز کو مشوروں کیلئے دفاتر کے کمروں اور گھروں میں بلانا شروع کردیاہے‘ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نہ صرف فیز کے عوض تسلی تشقی کرائی جاتی ہے‘ ضروری کاغذات بنانے میں مدد کی جاسکتی ہے‘ بلکہ ان امور میں ہر مرحلے پر عملی معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی جاتی ہے‘ ذرائع کے مطابق محکمے میں شامل بعض کالی بھیڑیں ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے بعد انہیں بلیک میل کرتی ہیں اور مال بٹور کر معاملہ رفع دفع کردیا جاتاہے ۔

(639 بار دیکھا گیا)

تبصرے