Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہر کاروبار پر ٹیکس لگے گا

قومی نیوز پیر 08 جولائی 2019
ہر کاروبار پر ٹیکس لگے گا

کراچی… ہر قسم کے کاروبار کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ہے جس کے لئے نادرا کی مدد سے سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا ہے‘ ملک بھر میں ریڑھی اور کیبن لگانے سے لے کرہرقسم کے کاروبار کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دینے کے لئے نادرااور سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے جس کے لئے ایف بی آر نے نادرا کی مدد سے سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے۔

ریڑھی لگانے والوں کو خصوصی کارڈ دیا جائے گا اور ان کا پورا ریکارڈ رکھا جائے گا اور اسی طرح کیبن چلانے والوں کوبھی ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے۔ شہری علاقوں میں الگ الگ ٹیکس لگائے جائیں گے۔ ایف بی آر کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کے پاس بھی رجسٹریشن کی جائے گی۔

جبکہ شہر قائد کے ریستوران اور ہوٹلز بھی ایف بی آ ر کے ریڈار پر آ گئے، ایف بی آ ر نے ان کی آ مدنی جانچنے کے لیے کیش کاؤنٹر پر جدید سافٹ ویئر انسٹال کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام سے سیلز ٹیکس وصول کرکے منافع خوری کرنے والے ریسٹورنٹس کی نگرانی کے لیے جدید سافٹ ویئر سسٹم استعمال کیا جائے گا، ایف بی آر نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی نگرانی کے لیے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کے بلنگ اور کیش سسٹم سے منسلک سافٹ ویئر کراچی کے ہوٹلوں اور ریستورنوں میں انسٹال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نان فائلر کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام شروع

یکم جولائی سے ریسٹورنٹ اور بیکریوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 7.5 فیصد کردی گئی ہے تاہم ریسٹورنٹس اور بیکریوں نے یہ کمی عوام کو منتقل کرنے کے بجائے قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی ریسٹورنٹس عوام سے 17 فیصد سیلز ٹیکس اور صوبائی ٹیکسز وصول کرتے رہے ہیں لیکن انہیں قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا۔

اب ایف بی آ ر نے سیلز ٹیکس کے اعداد و شمار مرتب کرنے کے لیے یومیہ بنیادوں پر ریسٹورنٹس کی سیلز کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جدید سافٹ ویئر استعمال کیا جائے گا۔

اس طرز کا سافٹ ویئر اسلام آباد کے ہوٹلوں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے جس سے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیںذرائع نے بتایا کہ اس تجربہ کو کراچی میں بھی دہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان لائن مینجمنٹ سافٹ ویئر سے ریسٹورنٹس کی ٹیکس چوری روکنے میں مدد ملے گی۔

ایف بی آر کا مینجمنٹ سافٹ ویر ریسٹورنٹس کے کمپیوٹرز میں انسٹال ہوگا۔ایف بی آر حکام کے مطابق سافٹ ویر تنصیب سے اصل فروخت پر صحیح ٹیکس کا اندازہ ہوگا، ٹیکس چوری کرنے والے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے 600 سرفہرست ریسٹورنٹس کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے جن سے فروخت کا ڈیٹا حاصل کرنے کے ساتھ ان ہوٹلوں بیکریوں اور ریستورانوں کو مرغی، گوشت، سبزیاں، مصالہ جات اور دیگر لوازمات سپلائی کرنے والے سپلائرز کا بھی ڈیٹا حاصل کیا جائے گا تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جاسکے۔

ٹیکس بیس میں اضافے کی غرض سے ایف بی آر نے ملک بھر میں موجود بجلی اور گیس کے کمرشل اور صنعتی میٹر رکھنے والے ٹیکس ادا نہ کرنے والے غیر رجسٹرڈ صارفین کو نوٹسز بھیجنے کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق صرف براڈننگ ٹیکس بیس کراچی زون کے پاس 97 ہزار نادہندہ کمرشل گیس صارفین اور 450 نادہندہ صنعتی صارفین کی فہرست ہے جبکہ کے الیکٹرک کے سیلز ٹیکس نان فائلر کمرشل اور صنعتی صارفین کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اگلے مرحلے کے لئے سروے ٹیم تشکیل دے رہا ہے۔

(600 بار دیکھا گیا)

تبصرے