Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا میں زلزلہ،لٹیروں کی چاندی

ویب ڈیسک پیر 08 جولائی 2019
امریکا میں زلزلہ،لٹیروں کی چاندی

لاس اینجلس … امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 6.3 اور 7.3 شدت کے تاریخ کے بدترین زلزلے کے بعد کیلی فورنیا کے کئی شہروں میں لٹیروں کی یلغار‘ لاکھوں ڈالر کی غذائی اجناس اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

مقامی پولیس کے مطابق صرف ریج کاسٹ شہر میں لوٹ مار کی 300 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے انفرا اسٹرکچر تباہ‘ بجلی‘ گیس‘ پانی کی فراہمی کا نظام ابتر ہوگیا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق 48 گھنٹوں میں 4700 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ممبئی ڈوب گیا، سنی لیون سوتی رہ گئیں

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں جھولتی رہیں‘ خوش قسمتی سے کوئی بلند عمارت زمین بوس نہ ہوئی جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا لیکن خوفزدہ شہری عمارتوں اور گھروں میں جانے کے بجائے بدستور کھلے مقامات پر خیموں میں مقیم ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی 2 دنوں میں مدد‘ پانی‘ کھانے اور ایمبولینس کے لئے فون آرہے تھے لیکن اب اسٹور مالکان‘ دکاندار اور شہریوں کے فون آرہے ہیں کہ ان کی دکانوں‘ اسٹورز اور گھروں پر لٹیروں نے دھاوا بول دیا ہے اور اُن کی اشیاء لوٹ کر لے جائی جارہی ہیں۔

(604 بار دیکھا گیا)

تبصرے