Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت میں آب زم زم لانے پر پابندی

قومی نیوز پیر 08 جولائی 2019
بھارت میں آب زم زم لانے پر پابندی

نئی دہلی… بھارت نے حجاج کو اپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں ملک میں لانے پر پابندی لگا دی۔ بھارتی قومی ائیرلائن کی جانب سے اپنے حج ٹور ایجنٹس کے لیے نوٹس جاری کیا ہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی 966 اور جدہ سے کوچی جانے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں نہ لائیں وجہ جہازکا بدلا جانا اور سیٹوں کی محدود تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو سزا دباؤپر سنائی‘ویڈیو جاری

نوٹس میں ایجنٹس کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جو عازمین ان کے ذریعے حج کرنے گئے ، انہیں بتا دیا جائے کہ وہ آبِ زم زم نہ لائیں تا کہ عین وقت پر کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو۔ ادھر اس اقدا م کیخلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

(602 بار دیکھا گیا)

تبصرے