Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برطانیہ‘ اسکولوں کی بندش پر انوکھا احتجاج

ویب ڈیسک هفته 06 جولائی 2019
برطانیہ‘ اسکولوں کی بندش پر انوکھا احتجاج

کراچی … برطانیہ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ جیس فلپس نے فنڈز کی قلت کی وجہ سے اسکولوں کی جلد بندش پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے بیٹے ڈینی کو وزیراعظم تھریسا مے کی سرکاری رہائش گاہ ’’10 ڈائوننگ اسٹریٹ‘‘ کے باہر سڑک پر بٹھا دیا۔

جیس فلپس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تھریسا مے کو چاہئے کہ وہ ملک کے بچوں اور ان کے مستقبل کا خیال رکھیں، یہ بچوں کا حق ہے کہ وہ مستقل پانچ روز تک اسکول جائیں اور تعلیم حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی لڑکی اپنی خوبصورتی سے تنگ آگئی

تاہم، جیس فلپس کے احتجاج کا کوئی فائدہ نہ ہوا کیونکہ وزیراعظم تھریسا مے اِن دنوں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ملک سے باہر ہیں۔

جیس فلپس کے بیٹے ڈینی کے اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے فنڈز کی قلت کی وجہ سے صرف جمعہ کو جلد اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا تو انہوں نے یہ احتجاج شروع کیا۔

برمنگھم سے تعلق رکھنے والی جیس فلپس اسکولوں کا بجٹ بڑھانے کیلئے گزشتہ کئی مہینوں سے مہم چلا رہی ہیں

(243 بار دیکھا گیا)

تبصرے