Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہر لاپتہ کی ذمہ دار ریاست نہیں‘آصف غفور

قومی نیوز هفته 06 جولائی 2019
ہر لاپتہ کی ذمہ دار ریاست نہیں‘آصف غفور

راولپنڈی… پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں لاپتہ افراد سے متعلق امور زیر بحث آئے‘ میجر جنرل آصف غفور نے حکومت اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کی سہولت اور مسئلے کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جس کے لئے جوڈیشل کمیشن دن رات کام کر رہا ہے،اس معاملے پر جی ایچ کیو میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کے 222 جرنیلوں میں واحد خاتون جنرل

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہر لاپتا فرد کی گمشدگی کا تعلق ریاست سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ ہمارے دل لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا‘ ہم ایک جنگ کی صورتحال سے باہر نکلے ہیں‘ بہت سے افراد تحریک طالبان پاکستان کا حصہ بن کر افغانستان میں موجود ہیں جبکہ بہت سے افراد ریاست کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس موقع پرآمنہ مسعودجنجوعہ نے لاپتا افراد کے مسئلہ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ریاست پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ متاثرہ خاندان کسی بھی ریاست دشمن طاقت کے آلہ کار نہ بنیں۔

(474 بار دیکھا گیا)

تبصرے