Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہوش حیات نے چیلنج پورا کردیا

قومی نیوز هفته 06 جولائی 2019
مہوش حیات نے چیلنج پورا کردیا

کراچی… نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں تیزی سے وائرل ہونے والا بوتل کیپ چیلنج نہ صرف قبول کرلیا بلکہ اسے پورا بھی کردیا۔

گزشتہ برس سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے ’کی کی‘ چیلنج کے بعد ایک اوربوتل کیپ چیلنج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

یہ چیلنج سوشل میڈیا پراس وقت وائرل ہوا جب ہالی ووڈ اداکارجیسن اسٹیتھم نے چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں : تنقید کرنے والے جاہل ہیں، مہوش حیات

اس چیلنج میں بوتل کے کیپ کو ہاتھوں کا استعمال کیے بغیرایک کِک سے ہٹانا ہوتا ہے۔ جیسن کے بعد بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اس چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی۔

تاہم بالی ووڈ کے جیکی چین ٹائیگرشروف تو ان سے بھی ایک قدم آگے نکلے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس چیلنج کو کامیابی سے پورا کیا۔

پاکستانی اسٹارزبھی کسی بالی ووڈ یا ہالی ووڈ اداکارسے کم نہیں اوراس بات کواداکارہ مہوش حیات نے یہ چیلنج قبول کرکے ثابت کیا۔

مہوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربوتل کیپ چینلج کو پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

(1472 بار دیکھا گیا)

تبصرے