Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فریال تالپور ‘محمود خان امیر ترین

ویب ڈیسک هفته 06 جولائی 2019
فریال تالپور ‘محمود خان امیر ترین

اسلام آباد …سندھ اسمبلی میں فریال تالپور امیر ترین جبکہ کے پی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ محمود خان امیر ترین ہیں،سندھ اسمبلی کی غریب ترین ثروت فاطمہ کے اثاثے ایک لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ انکے پاس گھر ہے نہ گاڑی،کے پی میں غریب ترین شوکت یوسفزئی 44 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے ارکان میں شامل بڑے بڑے ناموں نے اپنے ملکیت کے اثاثوں کی مالیت کروڑوں تک محدود رکھی ہے۔ مراد علی شاہ 23 کروڑ ، فریال تالپور38 کروڑ اور عذرا فضل 10 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ، الیکشن کمیشن نے اراکین سندھ اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ 22 کروڑ 88 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم کے اثاثے 16 کروڑ 84 لاکھ سے زائد کے ہیں، تاہم ان پر 12 کروڑ سے زائد کا قرض بھی ہے۔ فریال تالپور کے اثاثے 38 کروڑ سے زائد کے ہیں ، انکی بیٹیاں فاطمہ تالپور تین کروڑ اور عائشہ تالپور 14 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کا مولانا طارق جمیل کیلئے اعزاز

عذرا فضل 10کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک جبکہ صوبائی اسپیکر سراج درانی ساڑھے 6کروڑ کے اثاثوں کے مالک۔ وزیر بلدیات سعید غنی 2کروڑ ، سہیل انور سیال 7 کروڑ سے زائد ، حلیم عادل تقریباً 2کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں‘ علی گوہر 26 کروڑ ، قائم علی شاہ 2کروڑ سے زائد ، شرجیل میمن 37کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہے ، شرجیل میمن کے اثاثوں میں 3 کلو سونا بھی شامل ہے۔

خرم شیر زمان 5 کروڑ 94 لاکھ ، اظہار الحسن 1 کروڑ 17 لاکھ اور شہلا رضا 1 کروڑ 89 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ سندھ اسمبلی کے غریب ارکان میں شامل ثروت فاطمہ کے پاس گھر ہے نہ گاڑی اور ان کے اثاثے صرف 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے ہیں‘ فریال تالپور نے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہیں کئے‘ خواجہ اظہار الحسن 1کروڑ 17 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کی اہلیہ کے پاس ایک کلو سونے کے زیورات ہیں۔کنور نوید جمیل 5کروڑ 23 لاکھ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اسمبلیوں کے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردیں‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پاکستان کے امیر ترین وزیراعلیٰ۔ 2 ارب 37 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔

(306 بار دیکھا گیا)

تبصرے