Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیراعظم کادورہ کراچی اہمیت کا حامل

صابر علی جمعه 05 جولائی 2019
وزیراعظم کادورہ کراچی اہمیت کا حامل

کراچی… گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات،11 جولائی کو کراچی کے دورے کی دعوت دے دی ‘ جو وزیر اعظم نے قبول کرلی ‘ بتایا جاتاہے کہ گورنر سندھ نے اس ملاقات میں وزیر اعظم کو کراچی میں پانی کے منصوبے K-4 سے متعلق آگاہ کیاہے‘ تاہم اس سے قطع نظر سیاسی حلقہ وزیر اعظم اور گورنرسندھ کی اس ملاقات کو سندھ میں سیاسی تبدیلی سے بھی جوڑ رہے ہیں

ان حلقوںکے مطابق اس وقت پی ٹی آئی حکومت خصوصاً وزیر اعظم عمران خان کی ساری توجہ پنجاب اور سندھ میں سیاسی تبدیلی پر ہے‘ اس حوالے سے انہوںنے گزشتہ دنوںپنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان سے ملاقات کی ہے‘ جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کا فارورڈبلاک بنائے جانے کی اطلاعات زوروں پرہے

پنجاب کے بعداب وزیر اعظم اس حوالے سے سندھ میں ایک بار پھر تبدیلی کی کوششوں میں ہیں ‘ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کے دیگر مسائل کے ساتھ ا نہیں سندھ میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے سے متعلق بھی بریفنگ دی ہے

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حال ہی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سندھ میں سیاسی تبدیلی لانے کے حوالے سے انہیں جادوگر قرار دیا ہے اور یہ دعویٰ بھی کیاتھا کہ وزیر اعظم جب کہیں گے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل 48 گھنٹوں کے اندر سندھ میں تبدیلی کا جادو جگا دیں گے‘ واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت اسی طرح کی کوششیں پہلے بھی کرچکی ہے‘ جس میں انہیں ناکامی ہوئی تھی‘ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ انہیں کامیابی ہوسکے گی

یہ بھی پڑھیں : مودی کی نئی کابینہ میں 22 کرمنلز شامل

یا ایک بار پھر ناکامی سے دوچارہونا پڑے گا‘ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی جانب سے اس دعوے کے بعد کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل جادوگر ہیں اور وزیر اعظم کے کہنے پر وہ 48 گھنٹوں میں تبدیلی کا جادو جگا دیں گے‘ فواد چوہدری کے اس دعویٰ سے حکومت سندھ خصوصاً وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی پریشان نظر آتے ہیں اور انہوںنے کہا کہ ہمیں وہ جادو نہیں آتا

تاہم سندھ میں پیپلزپارٹی کے بعض ارکان ناراض اور تحفظات کا شکار ضرور ہیں‘ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ استعفیٰ کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے‘ بتایا جاتاہے کہ پی ٹی آئی خصوصاً وفاقی حکومت پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھانے کیلئے فواد چوہدری کررہی ہے اور وزیر اعظم کا 11 جولائی کو کراچی آنا سندھ حکومت کیلئے کسی طرح بھی خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔

(311 بار دیکھا گیا)

تبصرے