Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کلبھوشن کیس،ٹھوس دلائل،پاکستان کا پلڑا بھاری

ویب ڈیسک جمعه 05 جولائی 2019
کلبھوشن کیس،ٹھوس دلائل،پاکستان کا پلڑا بھاری

دی ہیگ… عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے خلاف پاکستان کے جاندار دلائل اور ٹھوس شواہد پیش کرنے کی وجہ سے 17 جولائی کو فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کا امکان ہے وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق کیس بہتر طریقے سے لڑا گیا‘ آخری سماعت میں بھارتی وکیل کا چہرہ اترا ہوا تھا‘ قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف محض ایک ثالث کے طورپر کردار ادا کرسکتی ہے‘ خدانخواستہ فیصلہ خلاف بھی آیاتو پاکستان اس پر عمل کرنے کا پابند نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : چینی باشندے کتوں کی 10ہزار ڈشز چٹ کرگئے

ماہرین کے مطابق کبھی نہ چاہے کہ وہ روایتی حریفوں کے درمیان تنازع میں خود کو گھسیٹے ۔عالمی عدالت نے دائر مقدمے کی سماعت 22 فروری کو مکمل کی تھی‘ جس کے تقریباً 5 ماہ بعد مقدمے کا حتمی فیصلہ سنائے گی‘ سماعت کے دوران پاکستان کے وکیل بیرسٹر خاور قریشی نے نہایت ٹھوس دلائل سے کیس کی پیروری کی اور سماعت کے آخری روز ان کے حتمی دلائل نے بھارتی وکیل کو لاجواب کردیا تھا‘ انہوںنے نہ صرف بھارتی وکیل موقف کی دھجیاں اڑا دیں‘ بلکہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت رووال کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

آخری سماعت میں اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور ایڈووکیٹ نے بھی دلائل دیے‘ ذرائع کے مطابق کلبھوشن کا اعترافی بیان اسی کا پاسپورٹ کی فرانزک رپورٹ اوربھارتی صحافیوں کے کلبھوشن کو جاسوس تسلیم کرنے پر مبنی اعترافی شکایتیں ہیں‘ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے بھی اپنے انٹرویو میں کلبھوشن کو بھارتی جاسوس تسلیم کیا تھا۔

(345 بار دیکھا گیا)

تبصرے