Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں ہلکی بارش ،بجلی غائب ،نظام زندگی درہم برہم

قومی نیوز جمعه 05 جولائی 2019
کراچی میں ہلکی بارش ،بجلی غائب ،نظام زندگی درہم برہم

کراچی ….. آج صبح شہر میں ہلکی بارش سے شہری نظام زندگی درہم برہم ہوگیا‘ نصف سے زائد شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

حادثات میں 150 سے زائد شہری زخمی ہوگئے‘ بوندا باندی کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا‘ شہر میں آسمان پر کالی گھٹاﺅں اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

یہ بھی پڑھیں : میکسیکو،گرمی میں برف باری،ماہرین حیران

ہوا میں نمی بڑھنے سے شہری آج پسینے سے شرابور رہیں گے‘ آئندہ دنوں میں انڈیا سے بارش کا سسٹم آنے سے شدید بارش کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو تمام دن آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی رہیں

آج صبح 6 بجے سے شہر میں ہلکی پھوار کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ملیر ‘شاہ فیصل‘ گلشن اقبال‘ پی ای سی ایچ سوسائٹی‘ کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش بھی ہوئی جس سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث درجنوں موٹر سائیکل سوار سلپ ہوگئے

شہر کے 3 سرکاری اسپتالوں میں آج صبح 170 سے زائد موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے جبکہ شارع فیصل‘ کورنگی روڈ‘ شہید ملت روڈ پر 10 سے زائد گاڑےاں فٹ پاتھوں سے ٹکراگئیں

یہ بھی پڑھیں : آئس نشے کی تیاری میں ایکسپائر ادویات کا استعمال

بارش کے باعث آج صبح اسکولوں میں بچوں کی حاضری بھی معمول سے کم رہی جبکہ بارش کی پھوار پڑتے ہی شہر میں بجلی کا نظام بیٹھ گیا‘ نصف سے زائد شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

آخری اطلاعات تک متعدد علاقوں میں بارش کی سپلائی بحال نہ ہوسکی تھی‘ ہلکی بارش کے باعث بھی شہر کی مرکزی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہری حکومت کی کارکردگی کی پول کھل گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے مہینے میں مون سون شروع ہوجاتا ہے‘ کراچی میں اس سیزن میں روزانہ اس طرح بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا

یہ بھی پڑھیں : ممبئی ڈوب گیا، سنی لیون سوتی رہ گئیں

آج شہر میں درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا‘ ہوا میں نمی کا تناسب 82 سے 90 فیصد بڑھ جانے سے شہری پسینے سے شرابو رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سینٹرل انڈےا سے مون سون کا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے‘ سسٹم کمزور تو ہوگیا ہے لیکن کچھ معلوم نہیں اس کی شدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے

زیادہ امکان ہے کہ یہ سسٹم پنجاب کی طرف چلا جائے گا‘ اس سسٹم کے بارے میں 2 سے 3 دن میں واضح معلومات ہوگی۔

(279 بار دیکھا گیا)

تبصرے