Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کرکٹ ٹیم کی واپسی کا پلان تیار

ویب ڈیسک جمعه 05 جولائی 2019
پاکستان کرکٹ ٹیم کی واپسی کا پلان تیار

لندن …پا کستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی ممکن دکھائی نہیں دے رہی۔ کھلاڑی اور ٹیم آ فیشلز کی وطن واپسی کا پلان تیار کیا جارہا ہے۔ جس کے مطابق ٹیم ارکان ہفتے کی صبح وطن واپسی کے سفر کا آ غاز کرسکتے ہیں۔

کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی ، امام الحق، بابر اعظم اور آ صف علی منیجمنٹ کے اراکین لاہور پہنچیں گے۔ شاداب خان، عماد وسیم، فخر زمان، شاہین شاہ آ فریدی اسلام آ باد اور حارث سہیل سیالکوٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خراب فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے ،سرفراز احمد

منیجر طلعت علی اور بولنگ کوچ اظہر محمود انگلینڈ میں ہی مقیم رہیں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آ رتھر کا جنوبی افریقا جانے کا ارادہ ہے۔ وہاب ریاض، محمد حفیظ، شعیب ملک اور محمد عامر وطن واپس نہیں جائیں گے۔

(448 بار دیکھا گیا)

تبصرے