Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 14 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رہائشی منصوبہ تجوری ہائٹس غیرقانونی قرار

صابر علی جمعرات 04 جولائی 2019
رہائشی منصوبہ تجوری ہائٹس غیرقانونی قرار

کراچی … پاکستان ریلوے نے گلشن اقبال ضلع شرقی میں بنائے جانے والے ایک رہائشی منصوبے کو غےرقانونی قرار دے دیا ہے‘ پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کی جانب سے گزشتہ روز اخبارات میں اشتہار شائع کرایا گیا ہے کہ تجوری ہائٹس کے نام سے تعمیر کیا جانے والے فلیٹس کا رہائشی منصوبہ پاکستان ریلوے کی اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ریلوے سے شائع کردہ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیاجاتا ہے کہ تجوری ہائٹس زمین سروے نمبر 190 ضلع شرقی کراچی میں کراچی سرکلر ریلوے نزد گیلانی ریلوے اسٹیشن پر الٹرا مارڈرن لگژری فلیٹس کی بکنگ کے لئے جو مارکیٹنگ کی جارہی ہے وہ بالکل ناجائز اور غیرقانونی طور پر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

کراچی کے شہری سہولتوں سے محروم ہیں

اس قطعہ زمین کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں بذریعہ مقدمہ نمبر 44/2005 زیر سماعت ہے اور کورٹ کی طرف سے حکم امتناعی جاری کیا گیا ہے‘ اس طرح یہ عمل توہین عدالت کے مترادف ہے‘ عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس منصوبے میں کسی قسم کی بکنگ‘ خریدو فروخت سے باز رہیں‘ بصورت دیگر وہ اس عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

(287 بار دیکھا گیا)

تبصرے