Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان سے بھارت جانیوالے ہندو ”رل“ گئے

ویب ڈیسک جمعرات 04 جولائی 2019
پاکستان سے بھارت جانیوالے ہندو ”رل“ گئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)آنکھوں میں سہانے سپنے سجائے اپنے ہم مذہب لوگوں کے درمیان رہنے کے لئے پاکستان سے بھارت آنے والے ہندوؤں کی بڑی تعداد اپنی نقل مکانی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے رہی ہے‘ درجنوں ہندو خاندان خود کوآسمان سے گرا کھجور میں اٹکا قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان سے آنے والے ہندوؤں کا کہنا ہے کہ یہاں آکر ان کی مٹی پلید ہوگئی‘ کیونکہ شہریت ملنے کے باوجود یہاں کا معاشرہ انہیں قبول نہیں کررہا ہے‘ تعلیمی میدان اور کاروبار و ملازمتوں میں انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں مقامی ہندو ”دشمن دیش“ سے آنے والے نچلی ذات کے اپنے ہم مذہبوں کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

امید کے سہارے پاکستان نئے سفر کیلئے تیار

2011ءسے 2018ءتک 36 ہزار پاکستانی ہندوؤں کو بھارتی شہریت دی جاچکی ہے جن میں اکثریت کا تعلق نچلی ذات بھیل‘ میگھواڑ‘ کولہی اور باگڑی قبائل سے ہے۔بھارتی جریدے ”امراجلند“ کے مطابق دہلی‘ راجستھان‘ مدھیہ پردیش‘ چھتیس گڑھ اور ہریانہ میں مقیم شرنارتھی (مہاجر) ہندو خاندانوں نے شہریت ملنے کے باوجود شکایت کی ہے کہ انہیں بجلی‘ صاف پانی اور گیس سمیت بچوں کے لئے تعلیم و تربیت کی کوئی سہولت میسر نہیں جبکہ مقامی ہندوؤں کے مقابلے میں انہیں نصف اجرت دی جاتی ہے۔

(428 بار دیکھا گیا)

تبصرے