Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بنگلہ دیش چاہے تو پاکستان سیمی فائنل میں جاسکتا ہے

قومی نیوز جمعرات 04 جولائی 2019
بنگلہ دیش چاہے تو پاکستان سیمی فائنل میں جاسکتا ہے

ڈرہم(مانیٹرنگ ڈیسک) اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگلہ دیش کو 316 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینا ہو گی، اس سے کم رنز سے بنگلہ دیش کو شکست کی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

ایک صورت موجود ہے اگر بنگلہ دیش پاکستان سے ایسے ہارے جیسے بھارت انگلینڈسے ہارا تھا تو پاکستان کی قسمت جاگ سکتی ہے

یہ بھی پڑھیں : سردھڑ کی بازی لگادیں گے،سرفراز

بنگلہ دیش کو اس میچ کی شکست اور فتح سے کوئی فرق نہیں پڑے گالیکن پاکستان کے لئے فتح اہمیت کی حامل ہے

انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ پاکستان کے فائنل فور میں پہنچنے کے چانسز تقریباً ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔

اگر پاکستان سیمی فائنل میں جانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو 316 رنز سے ہرانا ہوگا۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو حالیہ میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

(700 بار دیکھا گیا)

تبصرے