Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بڑے، چھوٹے ڈاکو برابر، ایک جیسا سلوک ہوگا،عمران خان

ویب ڈیسک جمعرات 04 جولائی 2019
بڑے، چھوٹے ڈاکو برابر، ایک جیسا سلوک ہوگا،عمران خان

راولپنڈی… وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ جنہوں نے ملک کو کنگال کیا اور لوگوں پرمشکلات ڈالیں ان سے جواب لوں گا اس لیے یہ جس بادشاہ سے سفارش کرائیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور این آر او کی کوئی چھوٹ نہیں دوں گا۔

راولپنڈی میں نئی ٹرین سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شریفوں اور زرداری کی دولت دیکھیں، 10 سال میں یہ کتنے امیر تھے، پہلے ہی پیسہ چوری کیا تھا، 10 سالوں میں دونوں خاندانوں میں بچوں کے بچے بھی اربوں پتی بن گئے اور قوم مقروض ہوگئی، یہ شور کرتے ہیں کہ عمران خان انتقامی کارروائی کررہا ہے

مایوس افغانیوں کے پاکستانیوں پر حملے

شہباز شریف شہباز نے اسمبلی میں کہا روپیہ کتنا گر گیا اور ڈالر اوپر گیا، شہبازشریف کا خاندان اور زرداری کا خاندان آدھا بھی پیسہ جو چوری کا واپس لے آئیں تو روپیہ اوپر چلا جائے گا اور ڈالر نیچے آئے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بننا شروع ہوگیا ہے، کبھی بھی اتنے بڑے ڈاکوؤں پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا، کبھی ایسے لوگوں کا احتساب نہیں ہوا تھا، جیلوں میں غریب لوگ ملتے ہیں، جو لوگ چوری کرکے پیسہ لے گئے وہ وی آئی پی جیل مانگتے ہیں

ہمارے 80 فیصد لوگوں کے پاس ائیرکنڈیشن نہیں، ادھر یہ لوگ جیل میں ائیرکنڈیشن اور ٹی وی مانگ رہے ہیں، اس حوالے سے اپنے وزیر قانون کو کہا ہے۔

(184 بار دیکھا گیا)

تبصرے