Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ممبئی ڈوب گیا، سنی لیون سوتی رہ گئیں

ویب ڈیسک بدھ 03 جولائی 2019
ممبئی ڈوب گیا، سنی لیون سوتی رہ گئیں

ممبئی… بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیون کو حالیہ دنوں بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے لاعلمی کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا۔اداکارہ سنی لیون نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کھڑکی کے پاس ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے مسکراتے ہوئی باہر کا نظارہ کررہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اس ٹویٹ کے ساتھ مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا بارش ہو رہی ہے ؟ میں نے غور نہیں کیا اور ساتھ ہی سنی لیون نے مزاحیہ ایموجی بھی بنایا۔سنی لیون کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے حسن کی تعریف کی تو کچھ نے انہیں صورحال سے آ گاہ کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا لیکن کچھ صارفین کو سنی کی ٹویٹ پسند نہ آ ئی اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : روینہ ٹنڈن کی مسلمان اداکارہ پرکڑی تنقید

مس بی نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچی آ بادی میں رہنے والے لوگ مر رہے ہیں اور بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں اور ادھر آ پ اْن کا مذاق اڑا رہی ہیں، شرم آ نی چاہیے۔

ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آ پ بستر چھوڑ کر باہر نکلیں تو آ پ سب چیزوں پر غور کریں گی۔اے کے نامی شہری نے سنی لیون کی ٹویٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آ دھا ممبئی بہہ گیا اور آ پ نے کچھ غور ہی نہیں کیا۔

(1020 بار دیکھا گیا)

تبصرے