Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلاول امیر، مراد سعید غریب ترین رکن اسمبلی

قومی نیوز بدھ 03 جولائی 2019
بلاول امیر، مراد سعید غریب ترین رکن اسمبلی

اسلام آباد …الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان قومی اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیر ترین جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید غریب رکن اسمبلی ہیں۔

بلاول اثاثوں کی مالیت ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ان کے دبئی میں 2 ولاز میں شراکت داری بھی ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں اور ان کے پاس 36 لاکھ نقد اور 15 تولا سونا ہے۔

عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ، شہباز شریف 18 کروڑ، زرداری 67 کروڑ، شیخ رشید کے 3 کروڑ سے زائد اثاثے، 8 کروڑ 73 لاکھ روپے کا بینک بیلنس،حماد اظہر کے ذاتی اثاثے 30 کروڑ، اہلیہ کے اثاثے27 کروڑ روپے ، اسد قیصر کے 8 کروڑ کے اثاثے ، فیصل واڈا کی بیرون ملک 38 کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ای سی پی کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان 10 کروڑ 82لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان اثاثوں میں بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی بلکہ اس زمین کو تحفے کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم کے ڈالر، پائونڈ اسٹرلنگ اور یورو اکائونٹس بھی ہیں جبکہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں، ساتھ ہی ان کے پاس 6.2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی بھی موجود ہے۔

(190 بار دیکھا گیا)

تبصرے