Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’’کیا خوبصورت جوڑی ہے، جیسے حسینہ اور حیوان!‘‘

ویب ڈیسک منگل 02 جولائی 2019
’’کیا خوبصورت جوڑی ہے، جیسے حسینہ اور حیوان!‘‘

سیول … امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جملوں اور حرکتوں کی وجہ سے ناصرف مشہور ہیں بلکہ وہ اس حوالے سے دنیا بھر کے میڈیا کی اکثر زینت بھی بنے رہتے ہیں۔ٹرمپ کسی بھی ملک کے دورے پر جاتے ہیں تو وہاں وہ کچھ ایسا کہہ جاتے یا کر جاتے ہیں کہ میڈیا ان کو اس پر تنقید کا نشانہ بنا لیتا ہے مگر ’’بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘‘ کے مصداق امریکی صدر کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

جنوبی کوریا کے دورے کے دوران بھی ٹرمپ اپنی حرکتوں سے باز نہ آ ئے، جنوبی کوریا کے ایئربیس پر تقریب میں اپنی بیٹی ایوانکا کے ہمراہ اسٹیج کی طرف بڑھتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر جملہ کس دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنیکی دھمکی دے دی

ٹرمپ نے ایوانکا کے ساتھ پومپیو کو دیکھ کر بچوں کی مشہور داستان ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کے حوالے سے جملہ جڑ دیا کہ ’’کیا خوبصورت جوڑی ہے، جیسے حسینہ اور حیوان!‘‘اس موقع پر ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ سے تشبیہ دینے پر امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا چہرہ جھینپی ہوئی مسکراہٹ کے ساتھ سرخ ہو گیا۔

(430 بار دیکھا گیا)

تبصرے