Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکس گاڑی کے بجائے سیٹ کے حساب سے ہوگا

ویب ڈیسک منگل 02 جولائی 2019
ٹیکس گاڑی کے بجائے سیٹ کے حساب سے ہوگا

کراچی…نئے مالی سال کے آ غاز کے موقع پر گاڑی مالکان کو ود ہولڈنگ ٹیکسز کی مد میں 600 فیصد تک اضافے کا بڑا دھچکا لگا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق نئے مالی سال سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیسوں میں تبدیلیوں کا اطلاق ہو گیا ہے جب کہ وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے قبل ود ہولڈنگ ٹیکس کی نئی شرح کا بھی اطلاق کر دیا ہے۔

نئے قوانین کے مطابق 850 سی سی انجن تک کی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس جو پہلے فائلرز کے لیے ساڑھے 7 ہزار اور نان فائلرز کے لیے 10 ہزار تھا اب اسے بڑھا کر فی سیٹ ساڑھے 7 اور 10 ہزار کر دیا گیا ہے یعنی گاڑی میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تو رقم کو چار سے ضرب دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں : 500 گز کے گھر مالکان کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہو گا،شبرزیدی

ایک ہزار سے 1300 سی سی تک کی گاڑیوں پر فائلرز کے لیے 25 ہزار جب کہ نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 40 ہزار فی سیٹ ہو گی یعنی ایک ہزار سے 1300 سی سی گاڑی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں فائلرز کو ایک لاکھ روپے جب کہ نان فائلر کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے اضافی دینا ہوں گے۔

اسی طرح 1301 سے 1600 سی سی تک کی گاڑیوں پر فائلر کو 50 ہزار روپے فی سیٹ جب کہ نان فائلرز کو ایک لاکھ روپے فی سیٹ اضافی دینا ہوں گے۔

(1123 بار دیکھا گیا)

تبصرے