Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 11 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی،چیف جسٹس

قومی نیوز منگل 02 جولائی 2019
کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی،چیف جسٹس

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے مرحوم پولیس افسر اور اسکی اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کرپشن کا جرمانہ مرنے کے بعد بھی دینا ہو گا،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ میں کمی نہیں اضافہ ہو سکتا ہے۔

عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ مجرموں نے 50 سال پہلے ڈھائی کروڑ کا پلاٹ لیا ، اسکی موجودہ مالیت ڈھائی ارب سے زیادہ ہوگی، 2003 میں بھی کہا گیا 3 کروڑ جرمانہ وقت کے حساب سے انتہائی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم کا مستقبل وقت بتائے گا،وزیراعظم

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ یہ نہیں اثاثوں پر مزے کس نے کئے ، معاملہ یہ ہے اثاثے بنے کیسے ؟ جبکہ ملزمان نے عدالت سے اپیل میں کہا ہے کہ ڈی ایس پی جمیل اختر کا انتقال ہوچکا ہے وہ جمیل اختر کیانی 1959 میں بھرتی ، 1995 میں ڈی ایس پی ریٹائرہوا، لواحقین کا کرپشن کا جرمانہ بھرنے سے معذوری کا اظہارکیا ہے۔

(267 بار دیکھا گیا)

تبصرے