Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاک افعان میچ میں تشدد ، برطانیہ کی مذمت

ویب ڈیسک منگل 02 جولائی 2019
پاک افعان میچ میں تشدد ، برطانیہ کی  مذمت

لندن … برطانیہ نے ہیڈنگلے اسٹیڈیم لیڈز میں پاکستان اور افعانستان کے مابین کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران تشدد کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ فوٹیج میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل اور پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد افغانستان کا پرچم اٹھائے فینز پاکستانی حامیوں پر تشدد کر رہے ہیں۔

پاکستان نے اس میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی۔ فینز کا ایک گروپ پاکستانی فینز پر مکوں کی بارش کر رہا ہے، کرسیاں پھینک رہا ہے۔ تشدد کرنے اور سیکورٹی گارڈز پر حملے کے ساتھ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

فارن اینڈ کامن ویلتھ آ فس کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ میچ میں تشدد کی رپورٹس پر برطانیہ کو تشویش ہے۔ اگر پولیس کو کرمنل بیہیویئر کے کوئی بھی شواہد فراہم کئے گئے تو پولیس اس کی مناسب انویسٹی گیشن کرے گی۔

(593 بار دیکھا گیا)

تبصرے