Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل

ویب ڈیسک پیر 01 جولائی 2019
سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل

لندن… ورلڈ کپ کرکٹ، سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ پاکستان‘ انگلینڈ‘ نیوزی لینڈ‘ بھارت‘ سری لنکا اور بنگلا دیش میں سے کوئی 3 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکیں گی۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست بھارت کو 31 رنز کی پہلی شکست سے دوچار کیا۔

جس سے سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی ہے میچ سے پہلے ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ آ ج پاکستانی بھی بھارت کو سپورٹ کریں گے۔ انگلینڈ کی جیت کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات موجود ہیں۔ لیکن آ سان نہیں ہیں۔

پاکستان کو آ خری چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لئے اب دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ اس وقت دفاعی چیمپین آ سٹریلیا آ ٹھ میچوں میں 14پوائنٹس کے ساتھ کوالی فائی کرنے والی واحد ٹیم ہے۔ انگلینڈ کے 8 میچوں میں دس پوائنٹس ہیں اور اس کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہیں۔

پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے سب سے آ سان فارمولا یہ ہے کہ بدھ کوچیسٹرلی اسٹریٹ میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ کو شکست دے اور پاکستان جمعے کو لارڈز میں بنگلہ دیش کے خلاف فاتح بنے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کو ہرانے کے ساتھ ساتھ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا۔

اگر انگلینڈ نیوزی لینڈکو شکست دے اور پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف فاتح بنے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے گیارہ گیارہ پوائنٹس ہوں گے اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

انگلینڈ کی جیت کے بعدپاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے سے پانچویں نمبر پرچلا گیا ہے اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اسے نہ صرف بنگلہ دیش کو ہرانا ضروری ہے بلکہ یہ امید بھی کرنی ہے کہ نیوزی لینڈ تین جولائی کو انگلینڈ کو شکست دے دے۔

اس وقت بھارت نے سات میچ کھیلے ہیں اس کے گیارہ پوائنٹس ہیں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔نیوزی لینڈ نے8میچوںمیں سے پانچ میچ جیتے ہیں اس کے گیارہ پوائنٹس ہیں۔پاکستان نے آ ٹھ میچوں میں سے چار میچ جیتے اور ایک میچ میں بارش ہوئی ہے اس کے نو پوائنٹس ہیں لیکن پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی صفر اعشاریہ792ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ مثبت صفر اعشاریہ 572ہے۔

ورلڈ کپ میں بھارت کو ایک میچ سری لنکا سیاور دوسرا میچ بنگلہ دیش سے کھیلنا ہے۔اگر انگلینڈ اتوار کو بر منگھم کا میچ ہارتا تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہو سکتے تھے اوربھارت کے میچ جیتنے کی صورت میں وہ سیمی فائنل میں جگہ پکی کر سکتا تھا ، تاہم اب بھارت کو بھی اگلے میچ کا انتظارکرنا ہوگا۔

پاکستان کے کچھ سابق کرکٹرز اس خدشے کا اظہار کر چکے تھے کہ بھارت پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے لئے انگلینڈ سے ہارے گا۔

(404 بار دیکھا گیا)

تبصرے