Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہنگامہ آرائی طے شدہ بھارتی سازش نکلی

ویب ڈیسک پیر 01 جولائی 2019
ہنگامہ آرائی طے شدہ بھارتی سازش نکلی

لندن/ کراچی… ہیڈنگلے لینڈ میں ہفتے 29 جون کو پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی طے شدہ بھارتی سازش نکلی۔

لندن ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سفارتخانے کی’’ را‘‘ ڈیسک نے اس طیارے کا کرایہ ادا کیا جس پر پاکستان مخالف بینر لہرا رہا تھا‘ جبکہ سازش میں مٹھی بھر کرائے کے عناصر کو استعمال کیا گیا جن میں بھارتی پے رول پر پلنے والے براہمداغ بگٹی کی کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی‘ ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے غیر ملکی کارکنان‘ پشتون تحفظ موومنٹ کے غیر ملکی چند افغان شہری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

ذرائع کے مطابق کرائے کے یہ ٹٹو بھارتی اور برطانوی مشترکہ کاوش تھی تاکہ دوبرادر ممالک کے درمیان تصادم کا رنگ دیا جاسکے۔ پاکستانی تماشائیوں کے خلاف تشدد کے باوجود آئی سی سی کارروائی کا کوئی ٹھوس ادارہ نہیں رکھتی‘ نہ ہی برطانوی پولیس کی جانب سے ضابطے کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کے خلاف تاحال کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

بھارتی سازش کے مطابق ہنگامہ آرائی کو بھارتی اور برطانوی میڈیا پر شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ دونوں ممالک میں عوامی سطح پر نفرت انتہا کو پہنچی ہوئی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی اور وہاں موجود افغانستان کے شہری‘ پاکستانی نژاد باشندوں کے ہمراہ پرامن طور پر اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کررہے تھے۔

(492 بار دیکھا گیا)

تبصرے