Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فائلرز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

ویب ڈیسک پیر 01 جولائی 2019
فائلرز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

اسلام آ باد … ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے ایف بی آ ر نے 30جون تک 42 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرلیا ہے۔ ہزاروں افراد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہونے کے خواہشمند ہیں جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 15ہزار ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فائلرز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایمنسٹی حاصل کرنے والے ٹیکس نیٹ میں آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے ایف بی آ ر کو 30جون کی شب تک اندرون و بیرون ملک سے مجموعی طور پر 91 ہزار سے زائد افراد نے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے درخواستیں دی ہیں جن میں سے 50ہزار افراد کی جانب سے 1800 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کو ظاہر کرنے کے نتیجے میں 42 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ریونیو جمع کیا جاچکا ہے۔ ایف بی آ ر کے معتبر ذرائع کے مطابق 50ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس بھی جمع کرا دیا ہے جبکہ 41 ہزار سے زائد افراد نے ڈکلیئریشن کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کے خلاف قرارداد جمع

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 3? روز کیلئے اضافہ کر دیاگیا ہے تین جولائی شام 5بجے تک اثاثے ظاہر کیے جاسکیں گے، توقع ہے کہ مزید افراد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ حاصل کریں گے،ایسٹ ڈکلیئریشن ایکٹ کے تحت اثاثے ظاہر کرنے کے بعد 30? جون 2020ء تک سرچارج کے ساتھ ٹیکس جمع کر ایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں افراد ٹیکس ایمنسٹی سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 15ہزار سے زائد ہو نے کا امکان ہے ، بیرون ملک سے بھی لوگ اپنے اثاثہ جات کو ڈکلیئر کر ارہیہیں اور سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے اپنی جائیدادیں ظاہر کی ہیں۔

سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فائلرز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایمنسٹی حاصل کرنے والے ٹیکس نیٹ میں آ رہے ہیں۔

(312 بار دیکھا گیا)

تبصرے