Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’’دنگل ‘‘گرل نے اسلام کی خاطرفلمی دنیا چھوڑ دی

ویب ڈیسک پیر 01 جولائی 2019
’’دنگل ‘‘گرل نے اسلام کی خاطرفلمی دنیا چھوڑ دی

نئی دہلی…مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے‘ 2015 ء میں بلاک بسٹر فلم ’’دنگل ‘‘سے بھی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایمان اور برکت کھو رہی تھیں‘ ان کا دین کے ساتھ رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا‘ جس پر انہوںنے فلمیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر شاہد مسعودنے پاکستان چھوڑدیا

فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں انہوں نے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کیلئے قرآن کی متعدد آیات پیغمبراسلام حضرت محمد ؐ اور خلیفہ دوم حضرت عمر ؓ کے اقوال کا سہارا لیاہے‘ ان کا کہنا ہے کہ میرا فلمی سفر تھکاوٹ سے بھرا رہا‘ میں اپنی روح سے لڑ رہی تھی‘ اس لیے اس فیلڈ سے کنارہ کشی کا اعلان کرتی ہوں‘ زائرہ وسیم نے اپنے فلمی کیریئر میں ’’دنگل‘‘ سبکرٹ سپر اسٹار اور دی اسکائی ازپنک میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

(885 بار دیکھا گیا)

تبصرے