Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برطانوی پرنس ولیم اہلیہ کیساتھ پاکستان کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک پیر 01 جولائی 2019
برطانوی پرنس ولیم اہلیہ کیساتھ پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آ باد… برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے صاحبزادے پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ رواں برس پاکستان کا دورہ کرینگے، دورے کا اعلان انکی شاہی رہائشگاہ کینسنگٹن پیلس کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم تاریخ نہیں بتائی گئی، اعلان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دورہ کی درخواست برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کی جانب سے کی گئی

یہ بھی پڑھیں : پوری نیند کے باوجود سستی کیوں ہوتی ہے ؟

پاکستان نے پرجوش خیرمقدم کیا ہے،کینسنگٹن پیلس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دورے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ برطانیہ کی پاکستان میں دوبارہ بڑھتی ہوئی دلچسپی کی علامت ہے، یہ بھی کہا گیا ہیکہ دورے کی تفصیلات طے کرنے کے بعد اعلان مناسب وقت پر کیا جائیگا، تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد کسی برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

(545 بار دیکھا گیا)

تبصرے