Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 15 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انگلینڈ چار بار میزبانی کے باوجود ورلڈ کپ نہ اٹھا سکا

قومی نیوز جمعه 28 جون 2019
انگلینڈ چار بار میزبانی کے باوجود ورلڈ کپ نہ اٹھا سکا

کراچی…انگلینڈ 4 مرتبہ میزبانی حاصل کرنے کے باوجود آج تک عالمی چیمپئن نہیں بن سکا‘ ہوم ایڈوانٹیج نہیں لے پایا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ جیتنے سے محروم رہا۔ اس بار فاتح بننے کا سنہری موقع ہے‘ پہلے 3 ورلڈ کپ انگلینڈ میں ہوئے لیکن میزبان نہ جیت سکا ‘ 1987ء میں میزبانی پاکستان اور بھارت نے کی، مگر میزبان نہ جیت سکے اور ورلڈ کپ آسٹریلیا جیتا۔

1996ء میں بھی میزبانی بھارت پاکستان نے کی مگر ورلڈ کپ سری لنکا نے جیتا۔ 1999ء میں پھر انگلینڈ نے میزبانی کی مگر چیمپئن بننے کا اعزاز آسٹریلیا نے حاصل کیا۔ 2003ء اور 2007ء میں بھی یہ روایت برقرار رہی‘ جب آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کو ٹرافی سے محروم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں : بابراعظم عالمی میڈیاکی شہ سرخیوں میں آگئے

2011ء میں بھارت ہوم گرائونڈز پر چیمپئن بننے والا پہلا ملک تھا‘ اس کے بعد 2015ء میں آسٹریلیا نے میلبورن میں نیوزی لینڈ کو مات دی تو وہ چیمپئن بننے والا مسلسل دوسرا میزبان بنا۔ 2019ء میں عالمی نمبر ایک ہونے کیلئے انگلینڈ کے پاس عالمی چیمپئن بننے کا بہترین موقع ہے۔

(552 بار دیکھا گیا)

تبصرے