Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمر شریف کواچانک دل کی تکلیف

ویب ڈیسک جمعه 28 جون 2019
عمر شریف کواچانک دل کی تکلیف

کراچی …برصغیر پاک و ہند کے معروف کامیڈین عمر شریف اچانک دل کی تکلیف ہونے پر اسپتال پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شام اچانک عمر شریف کے دل کی دھڑکن آہستہ ہوگئی تو گھر والوں نے ان کو فوری طور پر آغا خان اسپتال منتقل کردیا۔

ڈاکٹرز نے عمر شریف کو فوری طبی امداد دی جبکہ آرام اور مختلف ٹیسٹوں کے لئے مزید اسپتال میں داخل رہنے کا مشورہ دیا۔ عمر شریف کی حالت اب خطرے سے باہر ہے‘ اسپتال پہنچ گئے‘ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا‘ کچھ وقت اسپتال میں رہ کر واپس گھر آگئے‘ دوسری طرف اسپتال میں زیر علاج معروف سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک میں شدید گرمی،پارہ 40 تک پہنچ گیا

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ذہین طاہرہ نے اپنے بچوں کو آنکھیں کھول کر دیکھا‘ امید ہے کہ ان کی صحت میں مزید بہتری آئے گی۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں سے خاندان پریشانی کے عالم میں ہے‘ بنا تصدیق کے خبریں چلانے سے بہت اذیت ہوئی ہے۔

(876 بار دیکھا گیا)

تبصرے