Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہانگ کانگ مہنگا، اسلام آ باد کراچی سستے شہر

قومی نیوز جمعه 28 جون 2019
ہانگ کانگ مہنگا، اسلام آ باد کراچی سستے شہر

کراچی… رہائش کے لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین شہرہانگ کانگ ہے جبکہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آ باد اور معاشی حب کراچی کا شمار سستے شہروں میں ہوتا ہے۔

مرسر سروے کے مطابق رہائش کے اعتبار سے ہانگ کانگ دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے ، دوسرے نمبر پر ٹوکیو، تیسرے پر سنگاپور، چوتھے پر سیئول ، پانچویں پر زیورخ،چھٹے پر شنگھائی، ترکمانستان کے اشگبت ساتویں، بیجنگ آ ٹھویں،نیویارک نویں جبکہ چین کا شہر شین زہن دسویں نمبر پر رہا، اس فہرست میں بھارتی شہر ممبئی کو 67،نئی دہلی کو 118،چینائی کو154،بنگلور کو 179،کلکتہ کودنیا کا 189مہنگا ترین شہر کہا گیا

یہ بھی پڑھیں : 330 کلو وزنی شخص کو کو دیوار توڑکرنکالا گیا

اس فہرست میں پاکستان کے 2شہروں کو شامل کیاگیا ہے جس میں اسلام آ باد کو 203اور کراچی کو 207نمبر پر رکھاگیا ہے ،اس فہرست میں قریب 209 ممالک کو شامل کیاگیا ، اس سروے کے لئے قریب 200 اشیا کا انتخاب بھی کیا گیا تھا جس میں ہائوسنگ، ٹرانسپورٹ، فوڈ ، کلوتھنگ، ہائوس ہولڈ گوڈز اور انٹرٹینمنٹ شامل ہیں۔

(685 بار دیکھا گیا)

تبصرے