Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں گرمی کی شدت کم‘ بجلی بحران جاری

ویب ڈیسک جمعه 28 جون 2019
کراچی میں گرمی کی شدت کم‘ بجلی بحران جاری

کراچی … کراچی میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی‘ تاہم شہر میں بجلی بحران جاری ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں 8,8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ معمول بن گیا‘ شہری بے حال ہوگئے‘ آج جمعہ کو مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں معمولی کمی ہوئی‘ دن بھر شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور آج جمعہ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے 8,8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور اس کو مقامی فالٹ‘ لوڈ مینجمنٹ‘ مختلف فالٹس کا نام دیا جاتا ہے اور مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔ کے الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق شام کے اوقات میں شہر میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوتا ہے اور لوڈشیڈنگ کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا ہے‘ تاہم شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

شہر کے مختلف علاقے کورنگی‘ سعید آباد‘ گلستان جوہر‘ ملیر‘ کھوکھراپار‘ نارتھ کراچی‘ نارتھ ناظم آباد‘ نصرت بھٹو کالونی ‘ناظم آباد اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں سمیت دیگر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کاچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی میں معمولی کمی ہوئی ہے اور کراچی کا موسم فی الحال معمول پر آگیا ہے اور چند روز تک کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں‘ 20 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور بادل ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

(363 بار دیکھا گیا)

تبصرے