Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بابراعظم عالمی میڈیاکی شہ سرخیوں میں آگئے

ویب ڈیسک جمعه 28 جون 2019
بابراعظم عالمی میڈیاکی شہ سرخیوں میں آگئے

لیڈز … ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ وننگ کھیل کر دنیا بھر کے میڈیا میں شہ سرخیوں میں جگہ بنالی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے بابر اعظم نے جس وقت یہ سنچری بنائی اس سے چند دن پہلے اس کے والد والدہ انگلینڈ سے روانہ ہوچکے تھے۔

لاہور پہنچنے پر انہیں اپنے بیٹے کے مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے کا علم ہوا۔ بابر اعظم نے سنچری کو اپنے والدین اور پرستاروں کے نام منسوب کردیا ہے۔ جمعرات کی صبح ان کے لئے ایک عام صبح تھی لیکن بابر اعظم کو ایک اننگز نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔24سالہ بابر اعظم پاکستان کے اکمل برادران کے کزن ہیں۔

2012کے انڈر19ورلڈ کپ میں بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔2015 میں پاکستان کی جانب سے پہلا میچ کھیلا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں اپنی اننگز کو اپنے انٹر نیشنل کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں اور دنیا کا صف اول کا بیٹسمین بننا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم متبادل وکٹ کیپر ہوں گے

21ٹیسٹ کھیلنے والے بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ایک بیٹسمین ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے دو دن قبل وہ فلو میں مبتلا تھے اپنے دوستوں امام الحق، عماد وسیم ، سرمد بھٹی کے ساتھ منگل کی شام برمنگھم کی لیڈی پول روڈ پرپاکستانی کھانے کھاتے رہے۔ ہنسی مذاق کرتے رہے پرستاروں کو آٹو گراف بھی دیے۔

دیسی کھانے کھانے کے بعد بابراعظم، امام الحق اور عماد وسیم جلدی سو گئے۔ بابر کو علم نہیں تھا کہ اگلے دن طلوع ہونے والا سورج انہیں سپر اسٹار بنا دے گا۔ اسی ایجبسٹن گرائونڈ سے ظہیر عباس نے1971میں انگلینڈ کے خلاف274رنز بناکر شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا اور انہیں ایشین بریڈ مین کا اعزاز ملا تھا۔

(438 بار دیکھا گیا)

تبصرے