Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 15 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

افغانستان خطرناک ٹیم ہے ،ہلکا نہیں لیں گے ،سرفرازاحمد

قومی نیوز جمعه 28 جون 2019
افغانستان خطرناک ٹیم ہے ،ہلکا نہیں لیں گے ،سرفرازاحمد

لیڈز … پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ امید پر دنیا قائم ہے۔ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت سے ہارنے پر بھی امید ٹوٹی نہیں تھی۔ ورلڈ کپ میں تین میچ جیتنے کے بعد ہم اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔

اب ہماری توجہ افغانستان کے خلاف میچ پر مرکوز ہے اور پھر بنگلہ دیش کے بارے میں سوچیں گے۔ دو میچوں کو جیت لیا تو سیمی فائنل کے راستے خود ہی ہموار ہوجائیں گے۔ ہمارے لئے سب سے زیادہ قیمتی چیز پرستاروں کی حمایت ہے۔ اگر لارڈز میں 80 فیصد سبز شرٹس اور پاکستانی جھنڈے نظر آ رہے تھے تو ایجبسٹن میں یہ سو فیصدتھے۔

یہ مداحوں کی حمایت ہی ہے جو ہمیں حوصلہ دیتی ہے۔ وہ اچھی فیلڈنگ ہو،اچھا شاٹ یا ایک وکٹ ، جب تعریف ہو تو حوصلہ بڑھتا ہے۔ لہذا ہماری امید اور یقین کے علاوہ، اسٹینڈز سے آ نے والی تالیاں اور نعروں کی صورت میں ہونے والی حمایت ہماری ان دو میچوں کی جیت میں ایک اہم عنصر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ چار بار میزبانی کے باوجود ورلڈ کپ نہ اٹھا سکا

افغانستان خطرناک ٹیم ہے ، اسے ہرانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ ان کے پاس اعلیٰ معیار کے اسپنرز ہیں ، ان کو ہلکا نہیں لیں گے اور اپنی پوری طاقت سے جائیں گے۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہارنے کے بعدہم نے آ ف لیا اور دو دن کے بعد ہر چیز ایسی لگی کہ جیسے بحال ہو گئی ہو۔

بھارت سے شکست کے بعد ہم نے ایک دوسرے سے بات چیت کی اور اس میچ میں ہم نے جو غلطیاں کی تھیں ہم نے ان کی نشاندہی کی۔

(432 بار دیکھا گیا)

تبصرے